10:08 , 16 اکتوبر 2025
Watch Live

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

مہنگائی سے پریشان عوام پر ایک اور بوجھ ڈالنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، کیونکہ یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آئندہ 15 روز کے لیے 11 سے 15 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر اور پیٹرول کی قیمت میں 11 روپے فی لیٹر تک اضافہ متوقع ہے۔ اس سلسلے میں اوگرا (آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی) آج قیمتوں سے متعلق سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کرے گی، جس کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج رات متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق، پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزیراعظم اور وزیر خزانہ کی مشاورت سے کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION