06:40 , 9 نومبر 2025
Watch Live

پی ایس ایل: غیر ملکی کھلاڑیوں کو دبئی میں روکنے کی ہدایت، بقیہ میچز راولپنڈی میں کرانے پر غور

اسلام آباد: پاک بھارت سیز فائر کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) انتظامیہ نے فرنچائزز کو غیر ملکی کھلاڑیوں کو دبئی میں روکنے کی ہدایت دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق مقامی کھلاڑیوں کو بھی ذہنی طور پر تیار رہنے کا کہا گیا ہے اور امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ تمام ٹیموں کو جلد اسلام آباد میں جمع ہونا پڑے گا۔

پی ایس ایل مینجمنٹ نے راولپنڈی اسٹیڈیم میں بقیہ میچز کرانے کے لیے ہوم ورک شروع کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پی سی بی نے پی ایس ایل کو غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دیا تھا۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION