12:07 , 9 نومبر 2025
Watch Live

پی ایس ایل فائنل میں شکست کے بعد معین خان کا بیان

پی ایس ایل فائنل میں شکست کے بعد معین خان کا بیان

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے فائنل میں لاہور قلندرز کے ہاتھوں شکست کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ معین خان نے ٹیم کی کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مجموعی طور پر ٹیم نے ٹورنامنٹ میں اچھا کھیل پیش کیا، تاہم فائنل میں باؤلرز دباؤ میں آ گئے۔

پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے معین خان نے لاہور قلندرز کو شاندار جیت پر مبارکباد دی اور کہا:

"یہ ایک اچھا میچ تھا، لاہور نے بڑے ہدف کو کامیابی سے حاصل کیا۔”

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ نے پورے پی ایس ایل میں اچھی کارکردگی دکھائی، اور ہر میچ میں کسی نہ کسی کھلاڑی نے نمایاں کردار ادا کیا۔

"بدقسمتی سے فائنل میں ہمارے باؤلرز پریشر ہینڈل نہیں کر سکے، سکندر رضا اور کسل پریرا نے زبردست بیٹنگ کی۔”

معین خان نے محمد عامر کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے کہا:

"یہ دن عامر کے لیے اچھا نہیں تھا، لیکن انہوں نے ماضی میں کئی میچز میں ہمیں فتح دلائی ہے۔”

انہوں نے کہا کہ بطور کوچ وہ اپنی ٹیم کی کوششوں سے مطمئن ہیں:

"ہمارے کھلاڑیوں نے بھرپور محنت کی، سکندر رضا نے جس طرح پروفیشنل انداز میں کھیل پیش کیا وہ قابل تعریف ہے۔”

معین خان نے مزید کہا کہ ہر شکست کچھ سکھاتی ہے:

"جیت اور ہار کھیل کا حصہ ہیں، کھلاڑی ہر میچ میں جیت کے لیے ہی کھیلتے ہیں، لیکن بعض اوقات کراؤڈ کا دباؤ اور دیگر عوامل نتائج پر اثر انداز ہوتے ہیں۔”

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ نے آئندہ پی ایس ایل کے لیے حکمت عملی کی ضرورت پر بھی زور دیا:

"نئے سیزن کے لیے نئی پلاننگ کرنا ہوگی، وسیم جونیئر کی انجری ٹیم کے لیے نقصان دہ ثابت ہوئی، لیکن انہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں اچھی فارم میں رہ کر کھیل پیش کیا۔”

معین خان نے امید ظاہر کی کہ ان کی ٹیم آئندہ سیزن میں بہتر انداز میں کم بیک کرے گی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION