05:12 , 28 جولائی 2025
Watch Live

پی ایس ایل سیزن 10 کے بقیہ میچز کا شیڈول جاری

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کے بقیہ 8 میچز 17 مئی سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، یہ میچز 17 سے 25 مئی تک ہوں گے اور تمام فرنچائزز اپنے غیر ملکی کھلاڑیوں سے رابطے میں ہیں، جن میں سے کئی نے واپس آنے کی حامی بھر لی ہے۔ جن فرنچائزز کو غیر ملکی کھلاڑی دستیاب نہیں ہوں گے، ان کے بدلے مقامی کھلاڑی منتخب کیے جائیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق، ٹی20 سیریز پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پی ایس ایل کے میچز سے متاثر نہیں ہوگی اور یہ سیریز مقررہ شیڈول کے مطابق ہو گی۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل کے بقیہ میچز کو پہلے پاکستان اور بھارت کی کشیدگی کی وجہ سے ملتوی کیا گیا تھا، تاہم اب کرکٹ کی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہو رہی ہیں۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION