08:04 , 9 نومبر 2025
Watch Live

پی ایس ایل 10 ایلیمنیٹر: کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 191 رنز کا ہدف دیدیا

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے پی ایس ایل 10 کے پہلے ایلیمنیٹر میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 191 رنز کا ہدف دے دیا۔

کراچی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے۔ کپتان ڈیوڈ وارنر 75 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، دیگر بلے بازوں میں خوشدل شاہ 27، عرفان نیازی 18، محمد نبی اور ٹِم سائیفرٹ 16، جبکہ جیمز ونس اور عباس آفریدی ناکام رہے۔

لاہور کی جانب سے حارث رؤف نے 3 وکٹیں، شاہین آفریدی نے 2، جبکہ شکیب الحسن، محمد نعیم اور زمان خان نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

اسکواڈز:

کراچی کنگز: ڈیوڈ وارنر (کپتان)، ٹم سائیفرٹ (وکٹ کیپر)، جیمز ونس، سعد بیگ، خوشدل شاہ، عرفان نیازی، محمد نبی، فواد علی، عباس آفریدی، حسن علی، میر حمزہ

لاہور قلندرز: فخر زمان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق، کوشل پریرا (وکٹ کیپر)، بھانوکا راجا پکشے، شکیب الحسن، آصف علی، شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، سلمان مرزا، زمان خان، حارث رؤف

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION