11:26 , 8 نومبر 2025
Watch Live

پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ کی مسلسل تیسری فتح، ملتان سلطانز کو 47 رنز سے شکست

ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے ساتویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 47 رنز سے ہرا دیا۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے بارش سے متاثرہ میچ میں ملتان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ اسلام آباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنائے۔ صاحبزادہ فرحان نے 53، کولن منرو نے 48، حیدر علی نے 33 اور جیسن ہولڈر نے 32 رنز اسکور کیے۔ ملتان کی جانب سے کرس جارڈن نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں ملتان سلطانز کی پوری ٹیم 155 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ محمد رضوان 38، افتخار احمد 32 اور عثمان خان 31 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ اسلام آباد کی جانب سے جیسن ہولڈر نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 جبکہ عماد وسیم نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ ایونٹ میں اب تک ناقابلِ شکست ہے اور 6 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے، جبکہ ملتان سلطانز دونوں میچ ہار چکی ہے۔

 

 

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION