05:06 , 8 نومبر 2025
Watch Live

پی سی بی نے نامور کرکٹر پر ایک سال کی پابندی عائد کردی

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقی آل راؤنڈر کوربن بوش پر معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ایک سال کی پابندی عائد کر دی ہے۔

پی سی بی کے مطابق کوربن بوش نے پی ایس ایل معاہدے کے باوجود لیگ میں شرکت سے انکار کرتے ہوئے کسی اور لیگ کو ترجیح دی، جو معاہدے کی صریح خلاف ورزی تھی۔

بورڈ نے بوش پر مالی جرمانہ بھی عائد کیا ہے، تاہم نان ڈسکلوزر ایگریمنٹ کے تحت جرمانے کی رقم ظاہر نہیں کی گئی۔

کوربن بوش نے پی سی بی کی جانب سے عائد کردہ سزا اور جرمانہ قبول کرتے ہوئے بیان دیا کہ میں اپنے رویے پر شرمندہ ہوں، پاکستانی شائقین اور خصوصاً پشاور زلمی کے فینز سے معذرت خواہ ہوں۔ میں اپنی غلطی کی مکمل ذمہ داری لیتا ہوں۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION