ویب ڈیسک
|
4 مہینے پہلے
پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی سے استعفوں کا امکان مسترد کر دیا

اسلام آباد: مخصوص نشستوں کے عدالتی فیصلے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے قومی اسمبلی سے استعفوں کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے اسمبلی کے اندر سے سیاسی جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما ملک عامر ڈوگر نے کہا کہ ماضی میں اسمبلیوں سے باہر نکلنا بڑی سیاسی غلطی تھی جس کا خمیازہ آج تک بھگت رہے ہیں، دو صوبائی اسمبلیاں توڑنا بھی نقصان دہ ثابت ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ 85 ارکان کے بدلے مخصوص نشستیں "مالِ غنیمت” کی طرح دیگر جماعتوں میں بانٹی گئیں، جن کے پاس 17 نشستیں تھیں، انہیں دو تہائی اکثریت دے دی گئی۔
ملک عامر ڈوگر نے کہا کہ پارٹی چھوڑنے والے پنچھی پہلے ہی بھاری قیمت پر اُڑ چکے، اب مزید کوئی رکن پارٹی نہیں چھوڑے گا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے باقی 85 ارکان کے حلف نامے چیک کروانا غیر قانونی دباؤ کا حصہ ہے، ایسا ظلم دنیا کی کسی پارلیمنٹ میں نہیں ہوتا۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے گزشتہ سال 12 جولائی کا فیصلہ کالعدم اور پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ بحال کر دیا، جس کے نتیجے میں سنی اتحاد کونسل (پی ٹی آئی) مخصوص نشستوں سے محروم ہو گئی۔ یہ نشستیں اب مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کو ملیں گی۔
فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمارے آئینی حق پر ایک بار پھر ڈاکا ڈالا گیا، مخصوص نشستوں کو انصاف کے برعکس "بانٹ” دیا گیا، پہلے بلے کا نشان چھینا گیا اور اب یہ حق بھی۔
پارٹی نے واضح کیا کہ ہم نظامِ انصاف سے مایوس ضرور ہیں، لیکن عوام اور عمران خان سے امید اب بھی باقی ہے۔

وفاقی کابینہ نے 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ منظور کرلیا، آرمی چیف کے اختیارات میں اہم تبدیلیاں
وفاقی کابینہ نے 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دے دی ہے جسے باضابطہ طور پر سینیٹ میں پیش…15 گھنٹے پہلے
روس میں فیکٹری ملازم کے اکاؤنٹ میں پوری فیکٹری کی تنخواہ منتقل، رقم واپس کرنے سے انکار
روس کے شہر خانتی مانسی میں ایک فیکٹری ملازم کے اکاؤنٹ میں غلطی سے تمام ملازمین کی تنخواہیں منتقل ہوگئیں…15 گھنٹے پہلے
حامد رضا نے خود کو سرنڈر کیا، گرفتاری نہیں ہوئی: بیرسٹر گوہر
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ سنی اتحاد…2 دن پہلے
محکمہ خزانہ پنجاب 466 ارب روپے ریکور کرنے میں ناکام، آڈٹ رپورٹ 2024-25 میں انکشافات
لاہور : محکمہ خزانہ پنجاب 466 ارب روپے کی ریکوری میں ناکام ہو گیا ہے۔ آڈٹ رپورٹ 2024-25 نے مالی…2 دن پہلے

نادرا نے افغان شہریوں کے نام پر جاری 2 لاکھ 50 ہزار سے زائد جعلی شناختی کارڈز پکڑ لیے
حکام نے ایک نئے ویری فکیشن سسٹم کے ذریعے 2 لاکھ 50 ہزار سے زائد جعلی قومی شناختی کارڈز (سی…13 گھنٹے پہلے
وفاقی کابینہ نے 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ منظور کرلیا، آرمی چیف کے اختیارات میں اہم تبدیلیاں
وفاقی کابینہ نے 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دے دی ہے جسے باضابطہ طور پر سینیٹ میں پیش…15 گھنٹے پہلے
سرگودھا میں ایم این اے کے بیٹے کی گاڑی سے حادثہ، 6 سالہ بچہ جاں بحق
سرگودھا میں ایم این اے کے بیٹے کی گاڑی سے حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 6 سالہ بچہ…23 گھنٹے پہلے
پاکستان اور افغانستان کے مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے مذاکرات میں مکمل ڈیڈلاک ہے اور مذاکرات کے…1 دن پہلے

نادرا نے افغان شہریوں کے نام پر جاری 2 لاکھ 50 ہزار سے زائد جعلی شناختی کارڈز پکڑ لیے
حکام نے ایک نئے ویری فکیشن سسٹم کے ذریعے 2…13 گھنٹے ago
وفاقی کابینہ نے 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ منظور کرلیا، آرمی چیف کے اختیارات میں اہم تبدیلیاں
وفاقی کابینہ نے 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری…15 گھنٹے ago
روس میں فیکٹری ملازم کے اکاؤنٹ میں پوری فیکٹری کی تنخواہ منتقل، رقم واپس کرنے سے انکار
روس کے شہر خانتی مانسی میں ایک فیکٹری ملازم کے…15 گھنٹے ago
چینی خلانوردوں نے خلا میں پہلی بار چکن ونگز اور اسٹیکس گرل کر کے کھائے
چین کے ٹیانگونگ خلائی اسٹیشن میں موجود خلانوردوں نے پہلی…17 گھنٹے ago















