10:48 , 16 اکتوبر 2025
Watch Live

بانی پی ٹی آئی کا پولی گراف ٹیسٹ کرانے سے انکار

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے جھوٹ پکڑنے کا ٹیسٹ (پولی گراف) کرانے سے انکار کر دیا۔

ذرائع کے مطابق لاہور پولیس کی ایک تفتیشی ٹیم ڈی ایس پی آصف جاوید کی قیادت میں اڈیالہ جیل پہنچی تاکہ عمران خان سے اہم تفتیش کی جا سکے اور پولی گراف ٹیسٹ لیا جائے۔

ٹیم میں انسپکٹر محمد اسلم، محمد عالم، محمد ارحم اور پنجاب فرانزک یونٹ کے ماہر عابد ایوب شامل تھے۔ تاہم عمران خان نے وکلا کی غیر موجودگی میں ٹیسٹ کرانے سے انکار کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جب جیل عملہ انہیں سیل سے بلانے گیا تو وہ باہر نہ آئے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION