09:43 , 9 نومبر 2025
Watch Live

پی ٹی اے کا بڑا اقدام: بھارت کے 16 یوٹیوب چینلز اور 32 ویب سائٹس بلاک

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے جھوٹی معلومات اور پاکستان مخالف پروپیگنڈے پر مبنی مواد کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے 16 یوٹیوب نیوز چینلز، 31 ویڈیو لنکس اور 32 ویب سائٹس کو بلاک کر دیا ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق یہ اقدام موجودہ علاقائی تناؤ کے تناظر میں قومی سلامتی اور ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام کے تحفظ کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ بلاک کیے گئے مواد میں گمراہ کن اور اشتعال انگیز بیانیے شامل تھے جو عوامی رائے کو متاثر کرنے اور قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کے لیے تیار کیے گئے تھے۔

ادارے کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی جھوٹی معلومات کے خلاف مسلسل کوششوں کا حصہ ہے تاکہ ملک میں محفوظ اور ذمہ دارانہ انٹرنیٹ استعمال کو فروغ دیا جا سکے۔

پی ٹی اے نے واضح کیا ہے کہ آن لائن مواد کی مسلسل نگرانی جاری رہے گی اور قومی مفادات کے خلاف کسی بھی قسم کے ڈیجیٹل مواد پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION