10:08 , 16 اکتوبر 2025
Watch Live

پی ٹی اے کی موبائل فون صارفین کو اہم وارننگ جاری

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل صارفین کو خبردار کیا ہے کہ اپنی سم اپنے نام پر رجسٹرڈ رکھیں اور کسی اجنبی کو استعمال نہ کرنے دیں۔

پی ٹی اے نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ جرائم پیشہ عناصر چوری شدہ شناختی معلومات کی مدد سے کسی اور کے نام پر غیرقانونی سمز حاصل کر سکتے ہیں، جنہیں فراڈ، دیگر غیر قانونی سرگرمیوں اور حتیٰ کہ دہشت گردی میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اتھارٹی نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ اگر کوئی سم آپ کے نام پر رجسٹرڈ ہے لیکن آپ کے زیرِ استعمال نہیں، تو اسے فوراً بلاک کروائیں تاکہ کسی ممکنہ خطرے سے بچا جا سکے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION