10:44 , 9 نومبر 2025
Watch Live

چاڈ کا امریکہ کو دوٹوک جواب، ویزے جاری کرنے سے انکار

نجامنا: افریقی ملک چاڈ نے امریکی شہریوں کو ویزے جاری کرنے سے انکار کر دیا ہے، یہ فیصلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چاڈ سمیت 12 ممالک کے شہریوں پر سفری پابندی کے ردِعمل میں کیا گیا ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ نے ایران، افغانستان، چاڈ، کانگو، یمن اور لیبیا سمیت کئی ممالک کے شہریوں پر امریکہ میں داخلے پر پابندی لگاتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ یہ اقدام "دہشت گردی سے امریکی شہریوں کو محفوظ رکھنے” کے لیے ہے۔

چاڈ کے صدر ماہمات ادریس نے فیس بک پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس طیارے نہیں، نہ اربوں ڈالر، مگر وقار اور خودداری ضرور ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چاڈ کسی بھی طاقت کے سامنے اپنے وقار پر سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

ادھر جمہوریہ کانگو نے بھی امریکی فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک "غلط فہمی” پر مبنی ہے، اور کانگو نہ دہشت گرد ریاست ہے، نہ دہشت گردوں کو پناہ دیتی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION