11:17 , 9 نومبر 2025
Watch Live

چاہت فتح علی خان کا جنگی جذبے سے بھرپور ملی نغمہ "میرے وطن میرے چمن” ریلیز

پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی اور سیز فائر کے بعد، مشہور و متنازع "خود ساختہ گلوکار” چاہت فتح علی خان نے بھی وطن سے محبت کے اظہار میں اپنا حصہ ڈالا ہے۔ انہوں نے ایک نیا ملی نغمہ "میرے وطن میرے چمن” جاری کر کے جنگی محاذ پر قومی جذبے کو زبان دی ہے۔

یہ نغمہ 14 مئی کو ان کے یوٹیوب چینل اور انسٹاگرام پر ریلیز کیا گیا۔ ویڈیو کی طوالت 4 منٹ 21 سیکنڈ ہے، اور اسے ریلیز کے بعد سے ہزاروں ویوز حاصل ہو چکے ہیں۔ گانے میں چاہت فتح علی خان کا مخصوص انداز، سادہ دھن اور وطن سے محبت کا اظہار نمایاں طور پر محسوس ہوتا ہے۔

چاہت فتح علی خان اکثر اپنے منفرد انداز اور غیر روایتی گائیکی کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنتے ہیں، مگر ان کے چاہنے والے انہیں ایک "دل سے گانے والا فنکار” قرار دیتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by 365 News (@365.newspk)

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION