01:01 , 28 جولائی 2025
Watch Live

امیر طبقہ 1233 ارب روپے ٹیکس چوری میں ملوث ہے، چیئرمین ایف بی آر کا انکشاف

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں ایف بی آر چیئرمین راشد لنگڑیال نے انکشاف کیا کہ ملک کا امیر طبقہ 1233 ارب روپے ٹیکس چوری کر رہا ہے۔

ان کے مطابق ملک کے صرف 5 فیصد افراد کے ذمے 1700 ارب روپے ٹیکس واجب الادا ہیں، مگر وہ صرف 499 ارب روپے ادا کرتے ہیں۔ چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ ملک کی 95 فیصد آبادی ٹیکس دینے کی پوزیشن میں نہیں، جبکہ صرف 6 لاکھ 70 ہزار امیر گھرانے ٹاپ ون پرسنٹ میں آتے ہیں، جن کی سالانہ اوسط آمدنی ایک کروڑ روپے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس نیٹ بڑھانے کے بجائے موجودہ امیر طبقے سے ہی زیادہ ٹیکس لینا وقت کی ضرورت ہے۔

شبلی فراز نے کمشنرز کو اضافی اختیارات دینے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات سے ملک ’پولیس اسٹیٹ‘ بنتا جا رہا ہے۔ سلیم مانڈوی والا نے مطالبہ کیا کہ اینٹی منی لانڈرنگ نوٹس وزیر یا چیئرمین ایف بی آر کی منظوری سے جاری کیے جائیں۔

ایف بی آر حکام نے مزید بتایا کہ چھیڑ چھاڑ شدہ چیسیز نمبر یا جعلی مہروں والی گاڑیاں اسمگل شدہ تصور ہوں گی، اور ضبطی کے 30 دن کے اندر تلف کی جائیں گی۔

قائمہ کمیٹی نے مزدور کی کم از کم ماہانہ تنخواہ 40 ہزار روپے مقرر کرنے کی سفارش بھی کر دی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION