02:27 , 28 جولائی 2025
Watch Live

چیئرمین پی ٹی اے نے سینیٹر ایمل ولی کیساتھ ہونے والی تلخی پر وضاحت جاری کر دی

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے چیئرمین حفیظ الرحمان اور سینیٹر ایمل ولی کے درمیان سینیٹ کمیٹی اجلاس میں پیش آنے والی تلخی پر وضاحت جاری کر دی ہے۔

چیئرمین پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ کمیٹی اجلاس میں غلط فہمی کی بنیاد پر واقعہ پیش آیا، جس پر افسوس ہے۔ سینیٹر ایمل ولی کی واپسی پر غیر رسمی انداز میں جملوں کا تبادلہ ہوا، جس کا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں تھا۔ اگر کسی کو ناگواری ہوئی، تو معذرت پہلے ہی کمیٹی کے سامنے پیش کی جا چکی ہے۔ سینیٹر ایمل ولی اور ان کے خاندان کو احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

حفیظ الرحمان نے مزید کہا کہ ان کے خلاف سوشل میڈیا پر جاری مہم ایک غلط فہمی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اب قومی مفاد میں بردباری اور مثبت طرز عمل اختیار کیا جانا چاہیے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION