چیمپئنز ٹرافی کو یادگار ایونٹ بنانے کے لیے تیار ہیں، چیئرمین پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کو ایک یادگار ایونٹ بنانے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔
آج صبح چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کا اچانک دورہ کیا اور وہاں جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔
محسن نقوی نے اس موقع پر مین بلڈنگ کے فنشنگ کاموں کا معائنہ کیا اور فنشنگ کے ساتھ ساتھ ڈرینج کے کام کو ہر صورت جلد اور مقررہ وقت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
چیئرمین پی سی بی نے پراجیکٹ پر ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم میں نئی اسکور اسکرینز کی تنصیب کا کام بھی جاری ہے اور اسٹیڈیم جدید سہولتوں سے آراستہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم رواں ماہ مکمل ہو جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے لیے اسٹیڈیم کی تعمیر نو کا کام تیزی سے جاری ہے، جس میں شائقین کرکٹ کے لیے نئی کرسیاں اور ایل ای ڈی لائٹس نصب کی جا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ اسٹیڈیم میں آنے والے میچوں کے دوران لیزر لائٹ شو کا بھی اہتمام کیا جائے گا تاکہ شائقین کا تجربہ مزید خوشگوار ہو۔
واضح رہے کہ پاکستان 29 سال بعد کسی آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کر رہا ہے۔ چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ تک شیڈول ہے اور پاکستان نہ صرف اس ٹورنامنٹ کا میزبان ہے بلکہ اس کا دفاعی چیمپئن بھی ہے۔

وفاقی کابینہ نے 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ منظور کرلیا، آرمی چیف کے اختیارات میں اہم تبدیلیاں
وفاقی کابینہ نے 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دے دی ہے جسے باضابطہ طور پر سینیٹ میں پیش…2 دن پہلے
روس میں فیکٹری ملازم کے اکاؤنٹ میں پوری فیکٹری کی تنخواہ منتقل، رقم واپس کرنے سے انکار
روس کے شہر خانتی مانسی میں ایک فیکٹری ملازم کے اکاؤنٹ میں غلطی سے تمام ملازمین کی تنخواہیں منتقل ہوگئیں…2 دن پہلے
حامد رضا نے خود کو سرنڈر کیا، گرفتاری نہیں ہوئی: بیرسٹر گوہر
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ سنی اتحاد…2 دن پہلے
محکمہ خزانہ پنجاب 466 ارب روپے ریکور کرنے میں ناکام، آڈٹ رپورٹ 2024-25 میں انکشافات
لاہور : محکمہ خزانہ پنجاب 466 ارب روپے کی ریکوری میں ناکام ہو گیا ہے۔ آڈٹ رپورٹ 2024-25 نے مالی…3 دن پہلے

پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان تعلقات میں ایران ثالثی
ایران نے پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان ثالثی و مصالحت کی پیشکش کر دی ہے تاکہ خطے میں امن…2 گھنٹے پہلے
بلوچستان میں دفعہ 144 کے تحت ڈبل سواری پر پابندی
بلوچستان میں دفعہ 144 کے تحت موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ حکومت نے یہ…2 گھنٹے پہلے
بوئنگ 777 کی ونڈ شیلڈ ٹوٹنے پر طیارہ جدہ میں گراؤنڈ
قومی ایئرلائن پی آئی اے کے بوئنگ 777 طیارے کی ونڈ شیلڈ ٹوٹ گئی جس کے باعث طیارہ جدہ ایئرپورٹ…4 گھنٹے پہلے
جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان دبئی روانہ
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بیرون ملک روانہ ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق وہ کراچی سے دبئی…5 گھنٹے پہلے

پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان تعلقات میں ایران ثالثی
ایران نے پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان ثالثی و…2 گھنٹے ago
بلوچستان میں دفعہ 144 کے تحت ڈبل سواری پر پابندی
بلوچستان میں دفعہ 144 کے تحت موٹرسائیکل کی ڈبل سواری…2 گھنٹے ago
بوئنگ 777 کی ونڈ شیلڈ ٹوٹنے پر طیارہ جدہ میں گراؤنڈ
قومی ایئرلائن پی آئی اے کے بوئنگ 777 طیارے کی…4 گھنٹے ago
ایران میں بدترین خشک سالی، پانی کے ذخائر خطرناک حد تک کم
ایران میں بدترین خشک سالی نے صورتحال کو نہایت سنگین…5 گھنٹے ago















