08:13 , 27 جولائی 2025
Watch Live

چین کا بڑا فیصلہ: چھ سال کے بچے بھی اب اے آئی سیکھیں گے!

بیجنگ: چین نے جدید ٹیکنالوجی کی دوڑ میں سبقت برقرار رکھنے کیلئے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یکم ستمبر 2025 سے ملک بھر کے تمام طلبہ کیلئے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی تعلیم لازمی قرار دی جا رہی ہے — حتیٰ کہ چھ سال کے بچوں کیلئے بھی یہ لازمی ہوگا۔

حکام کے مطابق ہر طالب علم کو سالانہ کم از کم 8 گھنٹے کی اے آئی تربیت دی جائے گی، جس میں چھوٹے بچوں کو کھیل اور عملی مشقوں کے ذریعے اے آئی کی بنیادی سمجھ دی جائے گی۔ مڈل اسکول کے طلبہ کو اے آئی کے روزمرہ استعمال اور اس کی افادیت سے روشناس کرایا جائے گا۔ جبکہ ہائی اسکول کے طلبہ کو جدید سطح کے اے آئی منصوبوں پر کام کرنے کا موقع دیا جائے گا۔

یہ اقدام چین کے اس بڑے منصوبے کا حصہ ہے جس کا مقصد عوام میں ڈیجیٹل مہارتیں بڑھانا اور عالمی سطح پر مصنوعی ذہانت کے میدان میں اپنی قیادت کو مضبوط کرنا ہے۔

 

 

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION