08:46 , 27 جولائی 2025
Watch Live

ڈیجیٹل معیشت پر فیلڈ مارشل عاصم منیر اور پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او کی اہم ملاقات

راولپنڈی: پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن صاقب نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اہم ملاقات کی، جس میں ڈیجیٹل معیشت، کرپٹو کرنسی، بلاک چین اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں نوجوانوں کو بااختیار بنانے پر گفتگو ہوئی۔

ملاقات میں بلال بن صاقب نے آرمی چیف کو کرپٹو اور بلاک چین کے عالمی میدان میں پاکستان کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرپٹو کونسل ملک کے نوجوانوں کو عالمی ٹیک پلیٹ فارمز پر نمائندگی دلوانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

حکومت نے پاکستان ڈیجیٹل اثاثہ اتھارٹی کے قیام کا اعلان کر دیا ہے جبکہ اضافی بجلی کو بٹ کوائن مائننگ اور اے آئی ڈیٹا سینٹرز کے لیے استعمال کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ نوجوانوں اور اسٹارٹ اپس کو بلاک چین حل تیار کرنے میں سہولت دی جائے گی۔

بلال بن صاقب جلد لاس ویگاس میں ہونے والی بٹ کوئن کانفرنس 2025 میں عالمی قائدین کے ہمراہ پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا کرپٹو میں سالانہ تجارتی حجم 300 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکا ہے، اور ملک دنیا کے سرفہرست پانچ کرپٹو اپنانے والے ممالک میں شامل ہے۔

پاکستان کی 70 فیصد آبادی 30 سال سے کم عمر ہے، جو کرپٹو اور ڈیجیٹل معیشت کے لیے ایک زبردست اثاثہ ہے۔ سالانہ 50 ہزار سے زائد آئی ٹی گریجویٹس پاکستان کی ڈیجیٹل ترقی کا حصہ بنتے ہیں۔

بلال بن صاقب نے کہا کہ پاکستان کرپٹو کونسل، پالیسی سازی، عالمی شراکت داری اور تکنیکی جدت کے فروغ کے لیے قومی محرک کا کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے قانونی وضاحت، ڈیجیٹل اعتماد اور عالمی سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی کو پاکستان کا اگلا بڑا ہدف قرار دیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION