11:03 , 8 نومبر 2025
Watch Live

بزدل بھارت پاک فوج سے لڑنے کی بجائے شہریوں پر حملہ کرتا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ بھارت اتنا بزدل ہے کہ پاکستانی فوج سے لڑنے کی بجائے شہریوں پر حملہ کرتا ہے۔ ہم نے بزدل دشمن کی طرح شہریوں کو نشانہ نہیں بنایا۔

پاکستان پر بھارتی حملوں کے بعد موجودہ صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت کے حملوں میں اب تک 31 افراد شہید جبکہ 57 زخمی ہوئے ہیں۔ بھارت کی جانب سے بچوں کو نشانہ بنایا گیا۔ کیا یہ بچے دہشت گرد ہیں جنہیں بھارت نے نشانہ بنایا۔ یہ دہشتگردی نہیں تو کیا ہے۔ ان حملوں سے بھارت کا مکرو چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاک فوج نے جواب میں صرف بھارت کے فوجی ہداف کو نشانہ بنایا۔ بھارتی حملوں کے دوران درجنوں انٹرنیشنل فلائٹس پاکستان کی حدود میں تھی جس سے سینکڑوں مسافروں کی جانیں خطرے میں پڑ گئی تھیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION