09:54 , 27 جولائی 2025
Watch Live

پاک بھارت سیز فائر برقرار رہنے کی امید، دہشتگردی کے پیچھے بھارت ملوث ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

اسلام آباد: ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر برقرار رہے گا۔

امریکی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان ہاٹ لائن رابطہ فعال ہے، اور چار روزہ میزائل و فضائی حملوں کے دوران بھی سینئر حکام مسلسل رابطے میں رہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی حملوں کے جانی و مالی نقصانات سے متعلق شفاف مؤقف اپنایا، امید ہے بھارت نے بھی ایسا ہی کیا ہوگا۔

اس سے قبل ترک نیوز ایجنسی کو دیے گئے ایک اور انٹرویو میں انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ پاکستان اس وقت دنیا کا سب سے زیادہ دہشتگردی کا شکار ملک ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق، جنوری 2024 سے اب تک 3700 سے زائد دہشتگرد حملے ہو چکے ہیں، جن میں 3896 افراد شہید ہوئے، جن میں 2582 سویلین اور سیکیورٹی اہلکار شامل ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس دہشتگردی کی سرپرستی بھارت کر رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION