02:44 , 28 جولائی 2025
Watch Live

پاک-بھارت جنگ بندی کے بعد ڈی جی ایم اوز کے درمیان پہلا رابطہ

اسلام آباد: پاک بھارت جنگ بندی کے بعد دونوں ملکوں کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان ہاٹ لائن پر پہلا رابطہ ہوا ہے، جس میں سیزفائر پر عملدرآمد اور سرحدی صورتحال معمول پر لانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گفتگو میجر جنرل کاشف عبداللہ اور لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھائے کے درمیان ہوئی، جس میں فریقین نے کشیدگی کم کرنے پر اتفاق کیا۔

یہ پیش رفت امریکی ثالثی اور دوست ممالک کی کوششوں سے طے پانے والی جنگ بندی کے بعد سامنے آئی ہے۔ معاہدے کے تحت دونوں ملک کسی تیسرے ملک میں براہ راست مذاکرات بھی کریں گے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ متوقع مذاکرات میں کشمیر، پانی اور دہشتگردی اہم ایجنڈا ہوں گے۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION