04:18 , 10 نومبر 2025
Watch Live

وفاقی بجٹ کی منظوری کیلئے کابینہ کا خصوصی اجلاس کل طلب

اسلام آباد: آئندہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ کی منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس کل سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر لیا گیا ہے۔

اجلاس میں بجٹ تجاویز اور فنانس بل کی منظوری دی جائے گی، جس کے بعد بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ پنشن میں 5 سے 7.5 فیصد اضافے پر غور کیا جائے گا۔ جبکہ دفاعی بجٹ میں 18 فیصد اضافہ متوقع ہے۔

بجٹ کی منظوری کے بعد صوبائی حکومتیں بھی اپنے بجٹ پیش کریں گی، جس سے نئے مالی سال کی معاشی حکمت عملی کا آغاز ہو گا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION