06:20 , 9 نومبر 2025
Watch Live

کراچی میں آج سے بارشوں اور گرج چمک کا امکان، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

کراچی میں آج سے بارشوں اور گرج چمک کا امکان، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

کراچی: پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے پیشگوئی کی ہے کہ کراچی میں آج جمعرات 27 جون کی دوپہر سے بارش اور گرج چمک کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ کے مطابق یہ سلسلہ اتوار تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا، جبکہ جمعہ اور ہفتہ کو زیادہ تیز بارشیں متوقع ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس وقت شہر میں سمندری ہوائیں مکمل طور پر معطل ہیں، جس کے باعث گرمی اور حبس میں اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گلشنِ حدید میں سب سے زیادہ 17 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، یونیورسٹی روڈ پر 13.4 ملی میٹر اور پی اے ایف فیصل بیس پر 12 ملی میٹر بارش ہوئی۔

محکمہ نے مزید بتایا کہ مون سون کا دوسرا مرحلہ 5 جولائی سے شروع ہوگا، جس میں جولائی بھر میں کئی بارشوں کے اسپیل متوقع ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION