08:14 , 27 جولائی 2025
Watch Live

کراچی میں غیر قانونی مویشی منڈیوں پر پابندی، کمشنر نے دفعہ 144 نافذ کر دی

کراچی میں غیر قانونی مویشی منڈیوں پر پابندی، کمشنر نے دفعہ 144 نافذ کر دی

کراچی – کمشنر کراچی نے عید الاضحیٰ کے پیش نظر شہر بھر میں غیر قانونی اور سڑک کنارے لگنے والی مویشی منڈیوں پر پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔

یہ پابندی ایک ماہ کے لیے لگائی گئی ہے تاکہ شہر میں قربانی کے جانوروں کی فروخت کو منظم انداز میں کیا جا سکے۔ کمشنر آفس کے مطابق صرف اجازت یافتہ مقامات پر مویشی منڈیاں لگائی جائیں گی، جب کہ غیر قانونی مقامات پر جانوروں کی فروخت پر مکمل پابندی ہو گی۔

شہر کی ساتوں اضلاع کی انتظامیہ نے 14 مقامات پر مویشی منڈیوں کی اجازت دی ہے۔ کمشنر نے ہدایت کی ہے کہ غیر قانونی منڈیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

کمشنر نے متعلقہ انتظامیہ کو پارکنگ، صفائی اور سیکیورٹی کے مؤثر انتظامات یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے تاکہ خریداروں اور بیوپاریوں کو سہولت میسر ہو۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION