07:12 , 9 نومبر 2025
Watch Live

کرسٹین فیئر کی بھارت پر تنقید، پاکستان کے مؤقف کی حمایت

کرسٹین فیئر

بین الاقوامی سیکیورٹی امور کی ماہر اور معروف امریکی دفاعی تجزیہ کار کرسٹین فیئر نے ایک بار پھر پاکستان کے مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے بھارت کے یکطرفہ بیانیے پر سخت تنقید کی ہے۔

 

ایک حالیہ پروگرام میں انہوں نے کہا کہ جیسے بھارتی عوام ہر کشمیری واقعے کے پیچھے پاکستان کو ذمہ دار سمجھتے ہیں، ویسے ہی پاکستانی بھی بلوچستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارت کو ملوث سمجھتے ہیں۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ناظرین سچ سننے کو تیار نہیں اور ان کا بیانیہ اکثر حقائق کو نظرانداز کرتا ہے۔ ان کے مطابق بعض اوقات بھارت حد سے تجاوز کرتا ہے۔

فیئر نے بھارتی مصنف اویناش پالیوال کی کتاب My Enemy’s Enemy کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس میں بلوچستان میں بھارتی مداخلت کے شواہد موجود ہیں، جو بھارتی کردار پر سوال اٹھاتے ہیں۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ انہوں نے پاکستان کی حمایت کی ہو۔ اس سے قبل بھی وہ بھارتی فضائیہ کے پاکستان پر حملوں کے دعوؤں کو بے بنیاد قرار دے چکی ہیں۔ ایک انٹرویو میں بھارتی دعوے پر انہوں نے کہا تھا: ’’میں اسے بکواس سمجھتی ہوں، کیونکہ اس کی کوئی تصدیق نہیں۔‘‘

کرسٹین فیئر کی بے باک رائے ایک بار پھر بھارتی حلقوں کے لیے پریشانی کا باعث بن گئی ہے، جو صرف اپنی پسند کی بات سننا چاہتے ہیں۔

معرکہ حق: شہداء اور زخمیوں کی تفصیلات جاری

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بھارتی مسلح افواج کی بلا اشتعال جارحیت کے خلاف جاری "معرکہ حق” کے دوران ہونے والے جانی نقصانات کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔………..

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION