10:37 , 9 نومبر 2025
Watch Live

بھارتی ایئر چیف کا دفاعی معاہدوں میں کرپشن کا انکشاف

بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ نے دفاعی معاہدوں میں بدانتظامی اور کرپشن پر بڑا انکشاف کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بھارت میں دفاعی معاہدے تو کر لیے جاتے ہیں، لیکن اکثر ہتھیار پہنچتے ہی نہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ ملک میں کوئی بھی دفاعی منصوبہ مقررہ وقت پر مکمل نہیں ہوتا۔ ہم جانتے ہیں کہ کچھ سسٹمز کبھی آئیں گے ہی نہیں، پھر بھی معاہدے کرتے ہیں۔

ایئر چیف نے دفاعی خریداری کے طریقہ کار کو بعد میں دیکھیں گے کا فارمولہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہر منصوبہ تاخیر کا شکار ہے، اور یہ عمل قابلِ تشویش ہے۔

انہوں نے "آپریشن سندور” کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کارروائی نے دفاعی قیادت کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور واضح کر دیا ہے کہ جنگ کی نوعیت تیزی سے بدل رہی ہے۔

آخر میں انہوں نے سوال اٹھایا کہ جو وعدے پورے ہونے ہی نہیں، وہ کیوں کیے جاتے ہیں؟

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION