04:25 , 11 نومبر 2025
Watch Live

کیا فواد اور ہانیہ کی بھارت میں انٹری اب بند ہو جائے گی؟

کیا فواد اور ہانیہ کی بھارت میں انٹری اب بند ہو جائے گی؟

بھارت کے معروف نغمہ نگار اور اسکرین رائٹر جاوید اختر نے حالیہ بیان میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ثقافتی تبادلے کو "غیر منصفانہ” قرار دے کر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی گلوکاروں اور اداکاروں کو بھارت میں گرمجوشی سے خوش آمدید کہا جاتا ہے اور وہ بڑے ایونٹس میں پرفارم بھی کرتے ہیں، لیکن بھارتی فنکاروں کو پاکستان میں وہی مقام یا مواقع نہیں ملتے۔

جاوید اختر نے کہا کہ بھارت نے نصرت فتح علی خان اور نور جہاں جیسے عظیم فنکاروں کو بھرپور عزت دی، لیکن پاکستان نے لتا منگیشکر جیسی بھارتی لیجنڈز کی کبھی میزبانی نہیں کی، حالانکہ پاکستانی عوام ان سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔ انہوں نے اس صورتحال کو "یک طرفہ مہمان نوازی” قرار دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان ایک متوازن ثقافتی تعلق پر زور دیا۔

تاہم پاکستان میں بعض ناقدین نے جاوید اختر کے بیان پر اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ فنکاروں کے تبادلے میں رکاوٹ صرف مہمان نوازی کا مسئلہ نہیں بلکہ دونوں ملکوں کی سخت ویزا پالیسیز اور سیاسی کشیدگی بھی اس کی بڑی وجہ ہیں۔ کئی افراد نے جاوید اختر کو یاد دلایا کہ پاکستانی عوام نے ہمیشہ بھارتی فنکاروں کو محبت اور احترام دیا ہے، چاہے سیاسی حالات جیسے بھی رہے ہوں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION