12:21 , 28 جولائی 2025
Watch Live

لاہور میں آن لائن کار خریداری کے دوران چوری: چور ٹیسٹ ڈرائیو کے بہانے گاڑی لے اُڑا

لاہور میں آن لائن گاڑی بیچنے کی کوشش ایک شخص کو مہنگی پڑ گئی، جب ایک خریدار نے ٹیسٹ ڈرائیو کے بہانے گاڑی چرا لی۔

ذوالفقار علی نے او ایل ایکس پر 2022 ماڈل کی گاڑی کا اشتہار دیا۔ ایک شخص نے رابطہ کیا، ملاقات کے اگلے دن وہ خالی بیگ (جس میں جوس کے ڈبے تھے) لے کر آیا اور ذوالفقار کے بیٹے کے ساتھ ٹیسٹ ڈرائیو پر گیا۔ راستے میں دوائی لینے کا بہانہ کر کے بیٹے کو اُتارا اور گاڑی سمیت فرار ہو گیا۔

واقعے کی ایف آئی آر تھانہ ڈیفنس میں درج کر لی گئی ہے جبکہ تفتیش اینٹی کار لفٹنگ سیل کر رہا ہے۔ ذوالفقار کے مطابق سیف سٹی کا ایک کیمرا خراب تھا اور پولیس کو فوری اطلاع کے باوجود تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔

ڈی ایس پی مہدی کاظمی نے تصدیق کی کہ آن لائن دھوکے عام ہو چکے ہیں، اور خبردار کیا کہ گاڑی کسی اجنبی کو اکیلے نہ دکھائیں۔ کار ڈیلرز اور ماہرین کا مشورہ ہے کہ گاڑی صرف پبلک جگہ پر دکھائیں۔ ٹیسٹ ڈرائیو کے دوران اپنا نمائندہ ساتھ رکھیں۔ کیش نہ لیں، اور ادائیگی مکمل ہونے تک گاڑی نہ دیں۔ اور ٹریکر لگوائیں۔

او ایل ایکس نے بھی صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ لین دین عوامی مقامات پر کریں اور ادائیگی مکمل ہونے تک احتیاط برتیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION