گرمی سے ستائے عوام کے لیے خوشخبری: ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی

شدید گرمی سے پریشان شہریوں کے لیے خوشخبری ہے، محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے، جو درجہ حرارت میں نمایاں کمی لانے کا سبب بن سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کی شام سے بدھ کے دوران اسلام آباد اور قریبی علاقوں میں بارش اور آندھی کا امکان ہے۔ اسی دوران گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور بالائی پنجاب میں بھی مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر گرج چمک اور بارش متوقع ہے۔
جنوبی پنجاب اور شمالی بلوچستان کے گرم اور خشک علاقوں میں رہنے والوں کے لیے بھی موسم خوشگوار ہونے جا رہا ہے، کیونکہ ان علاقوں میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
سندھ کے جنوب مشرقی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے اور کہیں کہیں ہلکی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، جو درجہ حرارت میں وقتی کمی لا سکتی ہے۔
ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات کے مطابق 29 سے 31 مئی کے دوران بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگا، جس کے دوران طوفانی ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش متوقع ہے۔
ڈی جی موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ اس سال پری مون سون بارشیں معمول سے زیادہ ہوں گی، جبکہ مون سون کے دوران شدید بارشوں اور ممکنہ خطرناک موسمی صورتحال کا سامنا ہو سکتا ہے۔

ڈاکٹر عارفہ سیدہ انتقال کرگئیں
5 گھنٹے پہلے

ڈبل سواری اور چہرہ ڈھانپنے پر پابندی عائد
7 گھنٹے پہلے

ڈاکٹر عارفہ سیدہ انتقال کرگئیں
پاکستان کی نامور تعلیم دان، انسانی حقوق کی علمبردار اور فکری رہنما ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرہ آج انتقال کر گئیں۔…5 گھنٹے پہلے
ڈبل سواری اور چہرہ ڈھانپنے پر پابندی عائد
بلوچستان حکومت نے دفعہ 144 کے تحت صوبے بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور عوامی مقامات پر چہرہ…7 گھنٹے پہلے
سینیٹر عرفان صدیقی طبیعت ناساز ہونے پر وینٹی لیٹر پر منتقل
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی ہے، جس کے باعث انہیں وینٹی…9 گھنٹے پہلے
“اپنی چھت، اپنا گھر” اسکیم، رجسٹریشن کا عمل عوام کے لیے آسان بنا دیا گیا
حکومتِ پاکستان نے عوامی فلاح کے منصوبے “اپنی چھت، اپنا گھر” کے لیے رجسٹریشن کا عمل مزید سادہ، شفاف اور…9 گھنٹے پہلے

ڈاکٹر عارفہ سیدہ انتقال کرگئیں
پاکستان کی نامور تعلیم دان، انسانی حقوق کی علمبردار اور فکری رہنما ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرہ آج انتقال کر گئیں۔…5 گھنٹے پہلے
سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری جاری
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری جاری کر…6 گھنٹے پہلے
ڈبل سواری اور چہرہ ڈھانپنے پر پابندی عائد
بلوچستان حکومت نے دفعہ 144 کے تحت صوبے بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور عوامی مقامات پر چہرہ…7 گھنٹے پہلے
سینیٹر عرفان صدیقی طبیعت ناساز ہونے پر وینٹی لیٹر پر منتقل
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی ہے، جس کے باعث انہیں وینٹی…9 گھنٹے پہلے

پاکستانی کرکٹر اعظم خان نے دو ماہ میں 15 کلو وزن کم کر کے سب کو حیران کر دیا
پاکستان کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر معین خان کے…4 گھنٹے ago
سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری جاری
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیر اعظم…6 گھنٹے ago