ویب ڈیسک
|
6 مہینے پہلے
گزشتہ تین دہائیوں میں پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی کی کارروائیوں میں بھارت کے ملوث ہونے کے ثبوت

گزشتہ تین دہائیوں میں پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کی متعدد بڑی کارروائیوں میں بھارت کے ملوث ہونے کے ثبوت سامنے آ چکے ہیں ۔ پاکستان کی حکومت اور سیکیورٹی اداروں نے ان الزامات کی بنیاد پر مختلف شواہد پیش کیے ہیں، جن میں بھارتی خفیہ ایجنسی "را” (RAW) کےان واقعات میں شامل ہو نے کے ٹھوس ثبوت شامل ہیں
اسلام آباد میریٹ ہوٹل بمباری (2008)
20 ستمبر 2008 کو اسلام آباد میں واقع میرٹ ہو ٹل کے باہر باہر خودکش بم دھماکے میں 55 افراد ہلاک اور 266 زخمی ہوئے۔جب اس واقعہ کی تحقیق کی گئی تو معلوم ہوا کہ بھارت کی خفیہ ایجنسی را نے اس کی پشت پناہی کی تھی ۔
لاہور خودکش بم دھماکہ (2016)
گُلشنِ اقبال پارک میں ایسٹر کی تعطیلات کے دوران خودکش بم دھماکے میں 75 افراد ہلاک اور 340 زخمی ہوئے۔اس دہشت گردی کے واقعہ میں شامل تمام دہشت گردوں کو بھارت میں ٹریننگ دی گئی تھی ۔
آرمی پبلک اسکول پشاور حملہ (2014)
16 دسمبر 2014 کو پشاور میں واقع آرمی پبلک اسکول پر حملے میں 140 سے زائد افراد، جن میں اکثریت طلباء کی تھی، شہید ہوئے۔ پاکستان نے اس حملے کی منصوبہ بندی میں بھارتی خفیہ ایجنسی "را” کے ملوث ہونے کے شواہد پیش کیے ہیں۔ معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے انکشاف کیا تھا کہ حملے کے ماسٹر مائنڈ بھارتی سفارتخانے سے رابطے میں تھے، اور اس حملے کی مالی معاونت بھی بھارت سے کی گئی تھی۔
چینی قونصلیٹ کراچی پر حملہ (2018)
کراچی میں واقع چینی قونصلیٹ پر 2018 میں ہونے والے حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی (BLA) نے قبول کی۔ پاکستان نے دعویٰ کیا کہ یہ حملہ افغانستان میں بھارتی قونصلیٹ کی مدد سے منصوبہ بندی کیا گیا تھا، اور بھارتی خفیہ ایجنسی "را” کی معاونت حاصل تھی۔
کلبھوشن یادیو کی گرفتاری (2016)
پاکستان نے 2016 میں بھارتی نیوی کے افسر کلبھوشن یادیو کو بلوچستان سے گرفتار کیا، جو کہ بھارتی خفیہ ایجنسی "را” کا ایجنٹ تھا۔ یادیو نے اپنے اعترافی بیان میں پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی اور ان پر عمل درآمد میں بھارت کے ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔
ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت
بھارتی خفیہ ایجنسی "را” نے پاکستان میں ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے مالی معاونت فراہم کی۔ واشنگٹن پوسٹ نے بھی انکشاف کیا کہ "را” نے اجرتی قاتلوں اور افغان ہتھیاروں کے ذریعے پاکستان میں کم از کم چھ افراد کی ٹارگٹ کلنگ کی۔
کابل میں بھارتی سفارتخانے کی سرگرمیاں
کابل میں واقع بھارتی سفارتخانہ دہشت گرد تنظیموں کو مالی معاونت فراہم کرتا رہا ہے۔ ڈاکٹر معید یوسف کے مطابق، 2019 میں کابل میں بھارتی سفارتخانے نے تحریک طالبان پاکستان (TTP) کو 10 لاکھ ڈالرز دیے، جس کا مقصد TTP اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کو ضم کرنا تھا۔
بلوچستان میں ٹرین دہشت گردی
بلوچ مسلح تنظیموں بھارت کی مالی اور عسکری معاونت بھی حاصل ہے یہی وجہ ہے کہ بعض پشتون اکثریتی علاقوں میں بھیبلوچ عسکریت پسندوں نے کئی بڑے حملے کیے ہیں۔ ٹرین حملے میں بھی دہشت گرد بھارت سے ہدایات لے رہے تھے
امریکا میں سکھوں کی عالمی تنظیم سکھ فار جسٹس نے بلوچستان میں ٹرین حملے سے متعلق بیان جاری کیا تھا ۔ سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا تھا کہ بلوچستان میں ٹرین دہشت گرد حملےمیں ’را‘ ملوث ہے، عالمی ادارے بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول اور ’را‘ کےخلاف کارروائی کریں۔ گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف بھارت خفیہ جنگی حکمتِ عملی کے بلیو پرنٹ پر عمل کر رہا ہے، مودی کا بھارت صرف علاقائی خطرہ نہیں، یہ ایک مکمل دہشت گرد حکومت ہے، مودی حکومت پُرتشدد بین الاقوامی جبر میں مصروف ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بلوچستان ٹرین حملہ بھارت کے جارحانہ دفاعی نظریے کا ثبوت ہے، بھارت خفیہ دہشت گرد کارروائیوں سے پڑوسی ممالک کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے۔

وفاقی کابینہ نے 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ منظور کرلیا، آرمی چیف کے اختیارات میں اہم تبدیلیاں
وفاقی کابینہ نے 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دے دی ہے جسے باضابطہ طور پر سینیٹ میں پیش…2 دن پہلے
روس میں فیکٹری ملازم کے اکاؤنٹ میں پوری فیکٹری کی تنخواہ منتقل، رقم واپس کرنے سے انکار
روس کے شہر خانتی مانسی میں ایک فیکٹری ملازم کے اکاؤنٹ میں غلطی سے تمام ملازمین کی تنخواہیں منتقل ہوگئیں…2 دن پہلے
حامد رضا نے خود کو سرنڈر کیا، گرفتاری نہیں ہوئی: بیرسٹر گوہر
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ سنی اتحاد…3 دن پہلے
محکمہ خزانہ پنجاب 466 ارب روپے ریکور کرنے میں ناکام، آڈٹ رپورٹ 2024-25 میں انکشافات
لاہور : محکمہ خزانہ پنجاب 466 ارب روپے کی ریکوری میں ناکام ہو گیا ہے۔ آڈٹ رپورٹ 2024-25 نے مالی…3 دن پہلے

کسٹمز کا طارق روڈ پر اسمگل شدہ اشیا کی تلاش میں چھاپہ
کراچی کے علاقے طارق روڈ پر کسٹمز کا اسمگل شدہ کپڑوں اور دیگر اشیا کی تلاش میں چھاپہ مارا گیا۔…5 منٹس پہلے
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان تعلقات میں ایران ثالثی
ایران نے پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان ثالثی و مصالحت کی پیشکش کر دی ہے تاکہ خطے میں امن…3 گھنٹے پہلے
بلوچستان میں دفعہ 144 کے تحت ڈبل سواری پر پابندی
بلوچستان میں دفعہ 144 کے تحت موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ حکومت نے یہ…3 گھنٹے پہلے
بوئنگ 777 کی ونڈ شیلڈ ٹوٹنے پر طیارہ جدہ میں گراؤنڈ
قومی ایئرلائن پی آئی اے کے بوئنگ 777 طیارے کی ونڈ شیلڈ ٹوٹ گئی جس کے باعث طیارہ جدہ ایئرپورٹ…5 گھنٹے پہلے

کسٹمز کا طارق روڈ پر اسمگل شدہ اشیا کی تلاش میں چھاپہ
کراچی کے علاقے طارق روڈ پر کسٹمز کا اسمگل شدہ…5 منٹس ago
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان تعلقات میں ایران ثالثی
ایران نے پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان ثالثی و…3 گھنٹے ago
بلوچستان میں دفعہ 144 کے تحت ڈبل سواری پر پابندی
بلوچستان میں دفعہ 144 کے تحت موٹرسائیکل کی ڈبل سواری…3 گھنٹے ago
بوئنگ 777 کی ونڈ شیلڈ ٹوٹنے پر طیارہ جدہ میں گراؤنڈ
قومی ایئرلائن پی آئی اے کے بوئنگ 777 طیارے کی…5 گھنٹے ago















