12:29 , 19 ستمبر 2025
Watch Live

گرمیوں کے دوران گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری

سوئی سدرن گیس کمپنی نے موسم گرما کیلئے کوئٹہ میں گیس فراہمی کا نیا شیڈول جاری کر دیا۔

ترجمان سوئی سدرن کے مطابق صبح 5 بجے سے رات 10 بجے تک گیس دستیاب ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ یہ شیڈول نیشنل گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت جاری کیا گیا ہے، جس کا مقصد قدرتی گیس کی منصفانہ تقسیم اور مستحکم فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

اس سے قبل سوئی ناردرن نے رمضان 2025 کے بعد نئے اوقات کا اعلان کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اب صرف کھانے کے اوقات میں گیس فراہم کی جائے گی:

صبح 6 بجے سے 9 بجے

دوپہر 12 بجے سے 2 بجے

شام 6 بجے سے 9 بجے تک گیس فراہم کی جائے گی۔ حکام کے مطابق یہ اقدامات پریشر برقرار رکھنے اور صارفین کو بہتر سروس فراہم کرنے کیلئے کیے گئے ہیں۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION