07:04 , 11 نومبر 2025
Watch Live

ہانیہ عامر بھارت میں وقت ضائع کر رہی ہیں: نادیہ خان

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر، جو انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پاکستانی اداکارہ ہیں، جلد بھارتی اداکار دلجیت دوسانجھ اور سونم باجوہ کے ساتھ ایک پنجابی فلم میں جلوہ گر ہوں گی۔

تاہم، معروف ٹی وی میزبان نادیہ خان نے ہانیہ کے بھارت میں کام کرنے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ "ہانیہ وہاں پی آر کے ذریعے فلمیں کر کے اپنا وقت ضائع کر رہی ہیں۔”

نادیہ کا کہنا تھا کہ ہانیہ کو پاکستان میں ہی رہ کر کام کرنا چاہیے، جہاں ان کے اصل مداح موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ "ہم سب جانتے ہیں کہ ماضی میں پاکستانی فنکاروں کے ساتھ بھارت میں کیا سلوک ہوا۔”

نادیہ نے یہ بھی یاد دلایا کہ اداکارہ سجل علی بھی بھارت میں صرف ایک فلم کر کے واپس آ گئی تھیں، اور ہانیہ کو بھی وہاں زیادہ وقت نہیں لگانا چاہیے۔

انہوں نے اس خدشے کا بھی اظہار کیا کہ ہانیہ کی فلم مکمل ہونے سے پہلے ہی بھارت میں اس پر پابندی کی آوازیں اٹھنا شروع ہو گئی ہیں۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION