
وزیر اعلیٰ پنجاب کا وژن ’’محفوظ پنجاب‘‘، گیسٹ ہاؤسز کیلئے ’’ہوٹل آئی‘‘ سافٹ وئیر میں اندارج لازمی قرار

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن "محفوظ پنجاب” کو عملی جامہ پہنانے کیلئے اور جرائم کی روک تھام کیلئے حکومت پنجاب کا بڑا فیصلہ، محکمہ داخلہ نے تمام گیسٹ ہاؤسز کیلئے ’’ہوٹل آئی‘‘ سافٹ وئیر میں اندارج لازمی قرار دیدیا۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق یہ فیصلہ دہشت گردی، جرائم اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے کیا گیا۔ فیصلے کے مطابق صوبہ بھر کے نجی گیسٹ ہاؤسز میں قیام کرنے والے افراد کا ڈیٹا "ہوٹل آئی” میں درج کرنا ہوگا۔ ملکی اور غیر ملکی رہائشیوں کی ڈیجیٹل تصدیق سے جرائم کے خاتمے میں مدد ملے گی۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے تمام گیسٹ ہاؤسز اور رہائشی سروسز مہیا کرنے والوں کی رجسٹریشن کیلئے آن لائن پورٹل جاری کرتے ہوئے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ نجی گیسٹ ہاؤسز کے مالکان اس پورٹل پر اپنے لاگ ان سے مہمانوں کی معلومات فراہم کریں گے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے ’’ہوٹل آئی‘‘ پر رجسٹریشن کیلئے 15جون 2025 تک کی ڈیڈ لائن دی ہے۔
یاد رہے کہ دنیا بھر میں چلنے والی آن لائن بکنگ ایپلیکیشنز سے بکنگ کروانے والوں کی بھی گیسٹ ہاؤس میں آمد پر بھی ہوٹل آئی سافٹ ویئر پر رجسٹریشن کروانا ہوگی۔ رجسٹریشن نہ کروانے والے گیسٹ ہاؤسز کیخلاف ’’پنجاب انفارمیشن آف ٹمپریری ریذیڈنس ایکٹ 2015‘‘ کے تحت کارروائی ہوگی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب میں صرف رجسٹرڈ ہوٹلز ہی ’’ہوٹل آئی‘‘ سافٹ وئیر سے منسلک تھے۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا کہ بیرون ملک اور اندرون ملک سے متعدد افراد پنجاب کے گیسٹ ہاؤسز میں قیام کرتے ہیں۔ رہائیشیوں کی ڈیجیٹل تصدیق سے جرائم پیشہ عناصر پر شکنجہ مضبوط ہوگا اور امن و امان کے قیام میں مدد ملے گی۔
خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 34 دہشتگرد ہلاک
راولپنڈی (16 اکتوبر 2025): سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کے دوران…5 گھنٹے پہلے“جو عمران خان سے ملاقات نہ کرنے دیں، انہیں احساس ہونا چاہیے میں وزیراعلیٰ ہوں”
پشاور: خیبر پختونخوا کے نئے منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے ہائی کورٹ آمد کے موقع پر کہا کہ وہ بانی…7 گھنٹے پہلےنصیبو لال کا گانا بجانے پر رکشہ ڈرائیورکے خلاف مقدمہ درج
اوکاڑہ: پولیس نے پنجاب ساؤنڈ سسٹم ایکٹ 2015 کے تحت ایک رکشہ ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ الزام…8 گھنٹے پہلےافغان طالبان اور فتنہ الخوارج کا ایک اور حملہ ناکام، 20 طالبان ہلاک
بدھ کی صبح اطلاعات موصول ہیں کہ پاکستان فوج نے سپن بولدک (چمن کے علاقے) میں افغان طالبان اور فتنہ…1 دن پہلے
نصیبو لال کا گانا بجانے پر رکشہ ڈرائیورکے خلاف مقدمہ درج
اوکاڑہ: پولیس نے پنجاب ساؤنڈ سسٹم ایکٹ 2015 کے تحت ایک رکشہ ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ الزام…8 گھنٹے پہلے’اپنی چھت اپنا گھر‘ اسکیم ،95,000 سے زائد خاندانوں کو قرضے فراہم کردیے گے
لاہور: پنجاب اپنی چھت اپنا گھر قرض پیش رفت 2025 ایک اہم سنگِ میل طے کر چکی ہے، کیونکہ اب…8 گھنٹے پہلےبھارتی طیاروں کے لیے پاکستان کی فضائی حدود کی بندش بڑھا دی گئی
اسلام آباد: پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ تازہ نوٹم کے مطابق بھارتی طیاروں کے لیے پاکستان کی…10 گھنٹے پہلےسی ایس ایس 2024 کا حتمی نتیجہ میرٹ لسٹ کے ساتھ جاری
اسلام آباد: فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس2024 کا حتمی نتیجہ میرٹ لسٹ کے ساتھ اور سی ایس…11 گھنٹے پہلے
خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 34 دہشتگرد ہلاک
راولپنڈی (16 اکتوبر 2025): سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے…5 گھنٹے ago“جو عمران خان سے ملاقات نہ کرنے دیں، انہیں احساس ہونا چاہیے میں وزیراعلیٰ ہوں”
پشاور: خیبر پختونخوا کے نئے منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے…7 گھنٹے agoنصیبو لال کا گانا بجانے پر رکشہ ڈرائیورکے خلاف مقدمہ درج
اوکاڑہ: پولیس نے پنجاب ساؤنڈ سسٹم ایکٹ 2015 کے تحت…8 گھنٹے ago’اپنی چھت اپنا گھر‘ اسکیم ،95,000 سے زائد خاندانوں کو قرضے فراہم کردیے گے
لاہور: پنجاب اپنی چھت اپنا گھر قرض پیش رفت 2025…8 گھنٹے ago