ویب ڈیسک
|
6 مہینے پہلے
یورپ جانے کے خواہشمند پاکستانی ہوشیار ہو جائیں

ملتان / گوجرانوالہ: ایف آئی اے نے یورپ میں ملازمت کے جھوٹے وعدوں پر شہریوں سے لاکھوں روپے بٹورنے والے انسانی اسمگلرز کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے ملتان نے لودھراں اور ولایت آباد میں چھاپے مار کر دو ملزمان محمد مرتضیٰ اور مدثر اقبال کو گرفتار کیا، جنہوں نے اٹلی اور اسپین میں نوکری کا جھانسہ دے کر شہریوں سے بالترتیب 6 لاکھ 15 ہزار اور 11 لاکھ 47 ہزار روپے ہتھیائے، مگر بیرون ملک بھجوانے میں ناکام ہو کر روپوش ہوگئے تھے۔
ادھر، ایف آئی اے گوجرانوالہ نے تین ملزمان کو گرفتار کیا جن میں دو ویزا ایجنٹ شامل ہیں۔ ملزم صداقت نے سینیگال کے راستے کشتی کے ذریعے یورپ اسمگلنگ کی کوشش کی اور شہریوں سے 70 لاکھ روپے بٹورے۔ حادثے کے بعد مسافر لاپتہ ہو گئے۔
ملزم مرزا نعیم نے اسپین بھیجنے کے بہانے ایک شہری سے 20 لاکھ روپے اور 1,000 ڈالر لیے، مگر اسے موریطانیہ بھیج کر کشتی سے یورپ پہنچانے کی کوشش کی، تاہم متاثرہ شخص نے انکار کرتے ہوئے وطن واپسی اختیار کی۔
ایف آئی اے نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ بیرون ملک ملازمت کے لیے صرف قانونی اور مستند ذرائع کا انتخاب کریں، ورنہ جان و مال دونوں خطرے میں پڑ سکتے ہیں۔

وفاقی کابینہ نے 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ منظور کرلیا، آرمی چیف کے اختیارات میں اہم تبدیلیاں
وفاقی کابینہ نے 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دے دی ہے جسے باضابطہ طور پر سینیٹ میں پیش…12 گھنٹے پہلے
روس میں فیکٹری ملازم کے اکاؤنٹ میں پوری فیکٹری کی تنخواہ منتقل، رقم واپس کرنے سے انکار
روس کے شہر خانتی مانسی میں ایک فیکٹری ملازم کے اکاؤنٹ میں غلطی سے تمام ملازمین کی تنخواہیں منتقل ہوگئیں…13 گھنٹے پہلے
حامد رضا نے خود کو سرنڈر کیا، گرفتاری نہیں ہوئی: بیرسٹر گوہر
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ سنی اتحاد…1 دن پہلے
محکمہ خزانہ پنجاب 466 ارب روپے ریکور کرنے میں ناکام، آڈٹ رپورٹ 2024-25 میں انکشافات
لاہور : محکمہ خزانہ پنجاب 466 ارب روپے کی ریکوری میں ناکام ہو گیا ہے۔ آڈٹ رپورٹ 2024-25 نے مالی…2 دن پہلے

نادرا نے افغان شہریوں کے نام پر جاری 2 لاکھ 50 ہزار سے زائد جعلی شناختی کارڈز پکڑ لیے
حکام نے ایک نئے ویری فکیشن سسٹم کے ذریعے 2 لاکھ 50 ہزار سے زائد جعلی قومی شناختی کارڈز (سی…11 گھنٹے پہلے
وفاقی کابینہ نے 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ منظور کرلیا، آرمی چیف کے اختیارات میں اہم تبدیلیاں
وفاقی کابینہ نے 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دے دی ہے جسے باضابطہ طور پر سینیٹ میں پیش…12 گھنٹے پہلے
سرگودھا میں ایم این اے کے بیٹے کی گاڑی سے حادثہ، 6 سالہ بچہ جاں بحق
سرگودھا میں ایم این اے کے بیٹے کی گاڑی سے حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 6 سالہ بچہ…21 گھنٹے پہلے
پاکستان اور افغانستان کے مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے مذاکرات میں مکمل ڈیڈلاک ہے اور مذاکرات کے…1 دن پہلے

نادرا نے افغان شہریوں کے نام پر جاری 2 لاکھ 50 ہزار سے زائد جعلی شناختی کارڈز پکڑ لیے
حکام نے ایک نئے ویری فکیشن سسٹم کے ذریعے 2…11 گھنٹے ago
وفاقی کابینہ نے 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ منظور کرلیا، آرمی چیف کے اختیارات میں اہم تبدیلیاں
وفاقی کابینہ نے 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری…12 گھنٹے ago
روس میں فیکٹری ملازم کے اکاؤنٹ میں پوری فیکٹری کی تنخواہ منتقل، رقم واپس کرنے سے انکار
روس کے شہر خانتی مانسی میں ایک فیکٹری ملازم کے…13 گھنٹے ago
چینی خلانوردوں نے خلا میں پہلی بار چکن ونگز اور اسٹیکس گرل کر کے کھائے
چین کے ٹیانگونگ خلائی اسٹیشن میں موجود خلانوردوں نے پہلی…14 گھنٹے ago















