09:21 , 8 نومبر 2025
Watch Live

یومِ تکبیر پر پنجاب کے سرکاری اسکول کھلے رہیں گے، خصوصی تقریبات کا اعلان

لاہور: پنجاب بھر کے سرکاری اسکول 28 مئی کو یومِ تکبیر کی مناسبت سے کھلے رہیں گے۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن نے منگل کو جاری نوٹیفکیشن میں تمام اضلاع میں خصوصی تقریبات منعقد کرنے کی ہدایت کی ہے۔ یومِ تکبیر کے موقع پر اسکولوں میں ملی نغمے، تقاریر، آرٹ نمائشیں اور افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے پروگرام ہوں گے۔ ضلعی سطح پر ہونے والے ان مقابلوں میں کامیاب طلبہ کو 50 ہزار روپے کے انعامات دیے جائیں گے۔

محکمہ تعلیم نے واضح کیا ہے کہ گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان یومِ تکبیر کی تقریبات کے بعد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت 28 مئی کو سرکاری تعطیل قرار دے چکی ہے۔ یومِ تکبیر پاکستان کے ایٹمی طاقت بننے کی یادگار ہے، جب 1998 میں پاکستان نے کامیاب ایٹمی دھماکے کیے۔ یہ دن قومی خودمختاری اور دفاع کے عزم کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION