09:56 , 27 جولائی 2025
Watch Live

یوٹیوبر رجب بٹ کی شہری پر تشدد کی ویڈیو وائرل

یوٹیوبر رجب بٹ کی شہری پر تشدد کی ویڈیو وائرل

لاہور: یوٹیوبر رجب بٹ کی شہری پر تشدد کی ویڈیو وائرل۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں معروف ٹک ٹاکر اور یوٹیوبر رجب بٹ کو اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ایک نوجوان کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے دیکھا گیا۔ واقعے کے بعد متاثرہ شہری نے تھانہ ستوکتلہ میں رجب بٹ کے خلاف درخواست جمع کروائی، تاہم بعد میں معذرت کے بعد معاملہ ختم کر دیا گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رجب بٹ اور اس کے دو ساتھی ایک سفید کار میں بیٹھے نوجوان کو سڑک پر روک کر تشدد کرتے ہیں۔ متاثرہ نوجوان، عمران، نے پولیس کو بتایا کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک موٹر سائیکل سوار ان کی گاڑی کے آگے زگ زیگ کر رہا تھا، جس پر اسے آواز دے کر منع کیا گیا۔

عمران کے مطابق، اس پر رجب بٹ نے اپنی گاڑی آگے لگا کر ان کا راستہ روکا اور بات کیے بغیر حملہ کر دیا۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد عمران نے قانونی کارروائی کے لیے درخواست دی۔

بعدازاں، رجب بٹ نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ بیان میں متاثرہ شہری سے معذرت کر لی۔ لاہور پولیس کے مطابق، دونوں فریقین کے درمیان صلح ہو گئی ہے اور متاثرہ شہری نے اپنی درخواست واپس لے لی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ رجب بٹ نے معاملے کو غلط فہمی قرار دیا اور معافی مانگنے کے بعد عمران نے انہیں معاف کر دیا، جس کے بعد کوئی مزید قانونی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by 365 News (@365.newspk)

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION