01:58 , 11 نومبر 2025
Watch Live

10جی براڈ بینڈ انٹرنیٹ سروس متعارف کرادی گئی

بیجنگ: چین نے دنیا کی تیز ترین 10جی براڈبینڈ انٹرنیٹ سروس متعارف کرا دی ہے، جسے ماہرین نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں انقلابی پیشرفت قرار دیا ہے۔

جدید 10جی سروس کی رفتار حیران کن ہے۔ اس کی ڈاؤن لوڈ اسپیڈ 9,934 میگابِٹس فی سیکنڈ جبکہ اپ لوڈ اسپیڈ 1,008 میگابِٹس فی سیکنڈ ہے۔

ماہرین کے مطابق اس رفتار کے ساتھ 20 جی بی کی فور کے فلم صرف 20 سیکنڈ میں ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ 10جی ٹیکنالوجی صرف انٹرنیٹ تک محدود نہیں رہے گی بلکہ اس کے اثرات تعلیم، صحت، زراعت، انڈسٹری، اور اسمارٹ سٹی منصوبوں پر بھی نمایاں ہوں گے، جو چین کی ڈیجیٹل معیشت میں نئی جان ڈالے گی۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION