08:13 , 27 جولائی 2025
Watch Live

£190 ملین کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی اپیلوں پر آج سماعت

£190 ملین کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں اسلام آباد ہائی کورٹ آج (جمعرات) کو سابق وزیرِ اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزاؤں کی معطلی سے متعلق درخواستوں پر سماعت کرے گی۔

یہ مقدمہ دو رکنی بینچ کے سامنے پیش ہوگا، جس کی سربراہی قائم مقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف کریں گے۔ سماعت کا وقت دوپہر 12 بجے مقرر کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 17 جنوری کو سزا سنائی گئی تھی، جس کے بعد دونوں نے اپنی سزاؤں کے خلاف اپیلیں دائر کیں، جن میں سزا معطل کرنے اور ضمانت پر رہائی کی استدعا کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION