ویب ڈیسک
|
7 مہینے پہلے
36 ارب روپے کرپشن کا الزام، پی ٹی آئی کا اہم رہنما کیخلاف بڑا اقدام

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی احتساب کمیٹی نے سابق صوبائی وزیر خیبر پختونخوا، تیمور جھگڑا کے خلاف 36 ارب روپے کی خوردبرد اور رشتہ داروں کی تقرریوں کے الزامات پر چھان بین شروع کر دی ہے۔
کمیٹی نے تیمور جھگڑا کو محکمہ صحت اور خزانہ میں مبینہ کرپشن اور بے ضابطگیوں سے متعلق سوالنامہ بھیجا ہے۔ سوالنامے میں کہا گیا ہے کہ بطور وزیر خزانہ آپ کے دور میں صوبہ کئی بار دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچا۔ پنشن اور گریجویٹی کی مد میں 36 ارب روپے نکالے گئے، اور محکمہ صحت سے جاری رقوم کی چھان بین محکمہ خزانہ نے نہیں کی۔
احتساب کمیٹی کا کہنا ہے کہ محکمہ خزانہ میں آپ کے دور میں بڑی تعداد میں تقرریاں کی گئیں، جن میں کچھ آپ کے رشتہ دار بھی شامل تھے۔ اس کے علاوہ، صحت کارڈز کے تحت ایسے اسپتالوں کا انتخاب کیا گیا جو معیار پر پورا نہیں اترتے تھے، اور کورونا کے دوران یو این کی فراہم کردہ مشینری کا استعمال نہیں کیا گیا۔ محکمہ صحت وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں ناکام رہا۔
سوالنامے میں یہ بھی ذکر کیا گیا ہے کہ آپ کے پرائیویٹ سیکرٹری سابق افغان شہری ہیں، اور ان کا خاندان پشاور میں ہنڈی کے کاروبار میں ملوث ہے۔

مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئے
6 گھنٹے پہلے

ڈاکٹر عارفہ سیدہ انتقال کرگئیں
16 گھنٹے پہلے

ڈبل سواری اور چہرہ ڈھانپنے پر پابندی عائد
18 گھنٹے پہلے

مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئے
افسوسناک خبر ہے کہ مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئے۔ وہ گزشتہ دو ہفتوں سے علیل تھے…6 گھنٹے پہلے
ڈاکٹر عارفہ سیدہ انتقال کرگئیں
پاکستان کی نامور تعلیم دان، انسانی حقوق کی علمبردار اور فکری رہنما ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرہ آج انتقال کر گئیں۔…16 گھنٹے پہلے
ڈبل سواری اور چہرہ ڈھانپنے پر پابندی عائد
بلوچستان حکومت نے دفعہ 144 کے تحت صوبے بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور عوامی مقامات پر چہرہ…18 گھنٹے پہلے
سینیٹر عرفان صدیقی طبیعت ناساز ہونے پر وینٹی لیٹر پر منتقل
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی ہے، جس کے باعث انہیں وینٹی…20 گھنٹے پہلے

کراچی: کورنگی میں اسٹیٹ ایجنسی میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک
کراچی کے علاقے کورنگی میں اسٹیٹ ایجنسی میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں 2 افراد ہلاک اور…29 منٹس پہلے
تعلیم اور آبادی سے متعلق 28 ویں ترمیم تیار، رانا ثنا اللہ
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ 27 ویں کے بعد 28 ویں ترمیم…5 گھنٹے پہلے
مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئے
افسوسناک خبر ہے کہ مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئے۔ وہ گزشتہ دو ہفتوں سے علیل تھے…6 گھنٹے پہلے
بلوچستان میں مسافر بس سروس معطل
امن و امان کی صورتحال کے باعث بلوچستان میں مسافر بس سروس معطل کر دی گئی ہے۔ صوبائی حکومت نے…6 گھنٹے پہلے

کراچی: کورنگی میں اسٹیٹ ایجنسی میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک
کراچی کے علاقے کورنگی میں اسٹیٹ ایجنسی میں فائرنگ کا…29 منٹس ago
لوئردیر: نسیم شاہ کے حجرے پر فائرنگ، مقدمہ درج
لوئردیر میں قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ…4 گھنٹے ago
تعلیم اور آبادی سے متعلق 28 ویں ترمیم تیار، رانا ثنا اللہ
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے…5 گھنٹے ago
مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئے
افسوسناک خبر ہے کہ مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان…6 گھنٹے ago















