06:34 , 10 نومبر 2025
Watch Live

فلپائن کے جزیرے مینڈاناؤ میں 7.4 شدت کا زلزلہ

فلپائن کے جزیرے مینڈاناؤ میں 7.4 شدت کا زلزلہ

منیلا: فلپائن کے جنوبی جزیرے مینڈاناؤ کے ساحل کے قریب 7.4 شدت کا شدید زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی۔

فلپائن زلزلہ پیما ادارے (PHIVOLCS) کے مطابق زلزلہ صبح 9 بج کر 43 منٹ پر آیا، جس کے بعد بحرالکاہل کے ساحلی علاقوں میں ایک میٹر تک اونچی لہریں اٹھنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

حکام نے ساحلی بستیوں کے رہائشیوں کو محفوظ اور اونچی جگہوں پر منتقل ہونے کی ہدایت جاری کی ہے۔

ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم انتظامیہ نے آفٹر شاکس اور ممکنہ سونامی کی نگرانی تیز کردی ہے۔

واضح رہے کہ یکم اکتوبر 2025 کو بھی فلپائن میں 6.9 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس میں 74 افراد جاں بحق اور 500 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION