09:57 , 24 اپریل 2026
Watch Live

آن لائن جوا ایپس کی تشہیر پر یوٹیوبرز کے خلاف کارروائیاں تیز

آن لائن جوا ایپس کی تشہیر پر یوٹیوبرز کے خلاف کارروائیاں تیز

لاہور میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے آن لائن جوا اور غیر قانونی ٹریڈنگ ایپس کی پروموشن کرنے والے یوٹیوبرز کے خلاف کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ حکام کے مطابق عوام کو منافع کا جھانسہ دے کر سرمایہ کاری پر آمادہ کرنے والے انفلوئنسرز کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

ایجنسی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ معروف سوشل میڈیا شخصیات اقراء کنول، ندیم مبارک المعروف نانی والا اور حسنین شاہ کے خلاف مقدمات قائم کیے گئے ہیں۔ ان تینوں پر الزام ہے کہ انہوں نے مختلف آن لائن پلیٹ فارمز پر جوا اور ٹریڈنگ ایپس کی تشہیر کی اور عوام کو غیر قانونی سرمایہ کاری پر اُکسایا۔

تحقیقاتی ادارے نے یوٹیوبرز کو تین مرتبہ مؤقف پیش کرنے کے لیے طلب کیا، تاہم حکام کے مطابق انہوں نے جان بوجھ کر تفتیش میں شامل ہونے سے گریز کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں تاکہ مزید تحقیقات آگے بڑھائی جا سکیں۔

سائبر کرائم ایجنسی نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایسے غیر قانونی پلیٹ فارمز پر سرمایہ کاری سے گریز کریں اور کسی بھی مشکوک تشہیر یا سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ اداروں کو دیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION