اداکارہ اسما عباس کا بیٹے کو ہنی مون سے قبل دلچسپ مشورہ

سینئر اداکارہ اسما عباس نے حال ہی میں ایک مارننگ شو میں شرکت کے دوران اپنی ذاتی زندگی اور خاندانی معاملات پر کھل کر گفتگو کی اور چند دلچسپ انکشافات کیے۔
اداکارہ نے شو میں بتایا کہ جب ان کا چھوٹا بیٹا اپنی بیوی کے ساتھ ہنی مون کے لیے تھائی لینڈ جا رہا تھا تو انہوں نے بیٹے کو مشورہ دیا کہ بیوی کو وہاں کلب بھی لے جائے، کیونکہ وہاں اندھیرا ہوتا ہے اور کوئی انہیں نہیں پہچانے گا۔ اسما عباس کے مطابق ان کا بیٹا یہ بات سن کر ہنس پڑا۔
انہوں نے بتایا کہ جب ان کی شادی کا رشتہ آیا تو والد نے فوری منظوری دے دی، صرف داماد سے کمائی کے بارے میں پوچھا اور شادی کے لیے راضی ہوگئے۔
اداکارہ نے کہا کہ وہ بیٹوں کی عادتوں اور فطرت کو اچھی طرح جانتی تھیں، اس لیے بہوئیں تلاش کرنے میں کوئی مشکل نہیں ہوئی۔
“میں نے بیٹوں کی پسند اور اپنی پسند دونوں کو مدنظر رکھ کر ان کی شادیاں کروائیں،” انہوں نے بتایا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کا چھوٹا بیٹا بظاہر سنجیدہ تھا، مگر شادی سے پہلے پتہ چلا کہ وہ چھ ماہ سے ایک لڑکی سے رابطے میں تھا۔
“وہ تو بڑے بھائیوں سے بھی زیادہ ہوشیار نکلا،” اسما عباس نے مسکراتے ہوئے کہا۔
اداکارہ نے بتایا کہ ان کی چھوٹی بہو نہایت سادہ مزاج اور شریف ہیں، اور انہیں انہوں نے خود ساڑھی پہننا اور فیشن سمجھنا سکھایا۔
ہنی مون پر روانگی سے قبل اسما عباس نے بہو کو ساڑھیاں پہننے کی پریکٹس کروائی اور پھر بیٹے کو مشورہ دیا کہ “بیوی کو کلب لے جانا، وہاں اندھیرا بھی ہے اور کوئی پہچانے گا بھی نہیں۔”
















