02:40 , 30 اگست 2025
Watch Live

اداکارہ اسما عباس کا واٹس ایپ ہیک، ہیکرز کی رقم مانگنے کی کوشش

لاہور: سینئر اداکارہ اسما عباس کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا، ہیکرز نے ان کے نام پر لوگوں سے رقم مانگنا شروع کر دی۔

اداکارہ بشریٰ انصاری نے اتوار کو انسٹاگرام پر چیٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی بہن اسما عباس کا واٹس ایپ ہیک ہو چکا ہے۔ اسکرین شاٹ کے مطابق ہیکر، اسما عباس کا نام استعمال کرتے ہوئے ایک شخص سے 10 لاکھ روپے ادھار مانگ رہا ہے۔

بشریٰ انصاری نے عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے پیغامات پر یقین نہ کریں۔

دوسری جانب اسما عباس نے بھی ایک ویڈیو پیغام میں تصدیق کی کہ ان کے نمبر سے متعدد افراد کو پیغامات بھیجے جا رہے ہیں جن میں پیسے مانگے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ طریقہ کار اب عام ہو چکا ہے، ہیکرز واٹس ایپ ہیک کر کے قریبی لوگوں سے پیسے مانگتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہیکنگ کی وجہ ایک دھوکہ دہی پر مبنی کال بنی، جس میں پارسل کا بہانہ بنا کر واٹس ایپ کا کوڈ مانگا گیا۔ مجھے لگا بیٹی کا پارسل ہے، بارش کی وجہ سے تاخیر ہوئی ہوگی، اس لیے کوڈ شیئر کر دیا۔

اسما عباس نے اپنے دوستوں اور عزیزوں سے پیش آنے والی پریشانی پر معذرت کا اظہار بھی کیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION