08:48 , 24 اپریل 2026
Watch Live

اداکارہ فریدہ شبیر نے کامیاب شادی کا راز بتا دیا

اداکارہ فریدہ شبیر
پاکستان کی معروف اداکارہ فریدہ شبیر نے حالیہ انٹرویو میں اپنی ازدواجی زندگی کے تجربات شیئر کرتے ہوئے کامیاب شادی کا راز بیان کیا۔

 

فریدہ شبیر، جو مشہور اداکار شبیر جان کی اہلیہ ہیں، نے کہا کہ ازدواجی رشتے میں دونوں میاں بیوی کا غصے پر قابو پانا ضروری ہے۔ انہوں نے اپنی مثال دیتے ہوئے بتایا کہ شادی شدہ زندگی کو خوشگوار بنانے کے لیے انہوں نے کئی سمجھوتے کیے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ "جب بھی شبیر جان ناراض ہوتے، میں خاموش رہتی اور بات نہیں کرتی۔ لیکن شادی کو کامیاب بنانے کے لیے بہت سی چیزیں برداشت بھی کرنی پڑیں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ طویل عرصے تک خاموشی اور برداشت کرنا ذاتی صحت کے لیے نقصان دہ ہے، اسی لیے بچوں کے بڑے ہونے کے بعد انہوں نے اپنی رائے دینا اور کھل کر بولنا شروع کیا۔

اداکارہ کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی مختلف آراء سامنے آئیں۔ ایک صارف نے کہا کہ "یہ کامیاب شادی نہیں بلکہ سمجھوتہ ہے”، جبکہ ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ "وہ درست کہہ رہی ہیں، اسی طرح میری اور میری بیوی کی شادی دیرپا رہی۔”

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION