اداکارہ ریشم کا قصور کے سیلاب متاثرین علاقوں کا دورہ

پاکستان کی معروف فلمی اداکارہ ریشم نے حالیہ سیلاب سے متاثرہ ضلع قصور کا دورہ کیا اور متاثرہ خاندانوں میں راشن تقسیم کیا۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ قصور نے بھی بھرپور تعاون فراہم کیا۔
اداکارہ ریشم نے سب سے پہلے ڈی پی ایس اسکول میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے متاثرہ افراد سے ملاقات کی اور انہیں امدادی سامان تقسیم کیا۔
بعد ازاں، وہ سرحدی گاؤں شیخوپورہ نو بھی گئیں، جہاں مزید سیلاب زدہ خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔
اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے نمائندے ایڈمنسٹریٹر محمد جہانگیر چوپڑا بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
ریشم نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور وہ اپنی سطح پر متاثرہ خاندانوں کی زیادہ سے زیادہ مدد کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION


















