08:51 , 24 اپریل 2026
Watch Live

احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر شاہ رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے

پاکستان کے مشہور سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر شاہ رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔

 

عمر شاہ کو اپنے بھائی کے ساتھ نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں دیکھا جاتا رہا، جبکہ ان کے کئی کلپس سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئے تھے۔

پیر کی صبح احمد شاہ کے تصدیق شدہ فیس بک اکاؤنٹ پر عمر کے انتقال کی خبر شیئر کی گئی، تاہم پوسٹ میں موت کی وجہ بیان نہیں کی گئی۔ اس افسوسناک اطلاع کے بعد مداحوں نے احمد شاہ اور ان کے خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں عمر شاہ کی آنکھوں کا موتیا آپریشن ہوا تھا، تاہم ان کے انتقال کی اصل وجہ اب تک سامنے نہیں آسکی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION