04:45 , 8 نومبر 2025
Watch Live

"ایمن خان اپنی مرضی کی مالک ہیں، میں کوئی زبردستی نہیں کرتا”

اداکار منیب بٹ نے اپنی اہلیہ اور معروف اداکارہ ایمن خان کے شوبز سے دور ہونے پر خاموشی توڑ دی۔ ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے منیب بٹ نے کہا کہ وہ ایمن پر کسی بھی معاملے میں دباؤ نہیں ڈالتے، وہ مکمل طور پر خودمختار ہیں اور جو فیصلے کرتی ہیں، اپنی مرضی سے کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا:

"ہمارے دین میں بھی یہ نہیں کہ شوہر بیوی پر اپنی مرضی مسلط کرے۔ ایمن جتنی خودمختار ہیں، ان سے زبردستی ممکن ہی نہیں۔”

منیب بٹ نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ کراچی کے ایک معروف اسکول نے صرف اس بنیاد پر ان کی بیٹی امل کا داخلہ مسترد کر دیا کہ وہ دونوں "پبلک پروفائلز” ہیں، اور اسکول انتظامیہ کو خدشہ تھا کہ بچی کے دماغ پر شہرت کا اثر ہوگا۔

بعد ازاں، انہوں نے بیٹی کا داخلہ ایک دوسرے اسکول میں کروایا۔

ایمن خان، جو شادی سے قبل کئی کامیاب ڈراموں میں جلوہ گر ہو چکی ہیں، شادی اور ماں بننے کے بعد اسکرین سے فاصلے پر ہیں۔ منیب بٹ کے مطابق، دونوں کے کام کا شیڈول اتنا سخت ہوتا ہے کہ روزانہ 12 گھنٹے شوٹنگ کے بعد فیملی کے لیے وقت نکالنا مشکل ہو جاتا ہے، اسی لیے ایمن نے اداکاری سے وقتی طور پر کنارہ کشی اختیار کی۔

اداکار کا کہنا تھا کہ:

"ہمیں بچوں کی تربیت گھریلو ملازموں کے سپرد نہیں کرنی چاہیے۔ جو وقت اور تربیت آج ہم بچوں کو دیں گے، وہی کل ہمیں واپس ملے گا۔”

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION