08:02 , 23 اپریل 2026
Watch Live

علیزے شاہ کی یاسر نواز کو سخت وارننگ، قانونی کارروائی کا عندیہ

علیزے شاہ

پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ نے ہدایتکار اور اداکار یاسر نواز کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان کا نام کسی بھی پلیٹ فارم پر استعمال نہ کریں۔

علیزے شاہ نے انسٹاگرام پر اسٹوری میں لکھا کہ، "یہ میری یاسر نواز کو آخری وارننگ ہے کہ وہ میرا نام اب کسی بھی پلیٹ فارم پر استعمال نہ کریں۔ پانچ سال قبل میں نے ان کے ساتھ ایک پروجیکٹ میں کام کیا تھا اور اس کے بعد وہ ہر شو میں میرا نام لیتے ہیں۔”

اداکارہ نے مزید کہا کہ، "ساتھ ہی وہ معافی مانگتے ہیں کہ آئندہ ایسا نہیں ہوگا، لیکن پھر وہی کام دہراتے ہیں اور میرا نام لے کر کہتے ہیں کہ ان کا میرے ساتھ تجربہ اچھا نہیں رہا۔”

علیزے نے خبردار کیا کہ اگر یاسر شاہ نے اپنی حرکتوں کو نہ روکا تو وہ پوری انڈسٹری کو بتائیں گی کہ وہ ان کے ساتھ کام کیوں نہیں کرنا چاہتے۔ ان کا کہنا تھا، "یقین کریں یہ ان کی امیج پر اچھا اثر نہیں ڈالے گا۔”

یاسر باز نہ آئے تو انڈسٹری کو بتاؤنگی وہ میرے ساتھ کام کرنا پسند کیوں نہیں کرتے: علیزے شاہ کی وارننگ

انہوں نے بتایا کہ ان کے پاس تمام شوز کا ریکارڈ موجود ہے جس میں یاسر شاہ نے ان کا نام استعمال کر کے بے عزتی کی کوشش کی۔

علیزے نے واضح کیا کہ اگر یاسر نواز نے باز نہ آیا تو وہ ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرنے سے گریز نہیں کریں گی۔

یہ واقعہ پاکستانی انڈسٹری میں کافی سنسنی پیدا کر رہا ہے، اور شائقین اداکارہ کی اس موقف کی حمایت کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION