اسلام قبول کرنے والی امریکی گلوکارہ جینیفر گراؤٹ کی دل موہ لینے والی قرآن تلاوت کی ویڈیو وائرل

اسلام قبول کرنے والی معروف امریکی گلوکارہ جینیفر گراؤٹ کی خوبصورت قرآنِ مجید کی تلاوت کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دنیا بھر کے مسلمانوں کے دل جیت لیے۔
الجزیرہ کے ایک پروگرام میں جینیفر گراؤٹ نے قرآن کی پُرسوز تلاوت کی، جس کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو گئی۔
ان کی روح پرور آواز، درست تلفظ اور خلوصِ نیت نے لاکھوں صارفین کو متاثر کیا، جنہوں نے ان کی تلاوت کو ایمان افروز اور دل کو چھو لینے والی قرار دیا۔
جینیفر گراؤٹ نے اسلام قبول کرنے کے بعد عربی زبان سیکھی اور متعدد اسلامی تقریبات میں قرآن پاک کی تلاوت کر چکی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اسلام نے میری زندگی کو سکون، مقصد اور نیا رخ عطا کیا ہے۔
View this post on Instagram
چند سال قبل جینیفر گراؤٹ نے گلوکاری کو خیرباد کہہ دیا تھا۔ وہ 2013 میں مشہور عربی ٹی وی شو "عربز گاٹ ٹیلنٹ” میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے عربی زبان جانے بغیر عربی گانا گا کر عرب دنیا میں بے حد مقبولیت حاصل کی۔ اسی سال انہوں نے اسلام قبول کر لیا تھا۔
امریکی شہر سے تعلق رکھنے والی جینیفر نے چار سال تک افریقی مسلم ملک مراکش میں قیام کیا، جہاں انہوں نے عربی موسیقی اور اسلامی ثقافت کا گہرا مطالعہ کیا۔ آج وہ عرب دنیا میں اپنی قرآن کی دلنشین تلاوت اور روحانی آواز کے لیے جانی جاتی ہیں۔
















