04:49 , 23 اپریل 2026
Watch Live

ایران اسرائیل جنگ، بھارتی اداکارہ دبئی ائیرپورٹ پر پھنس گئیں

بھارتی اداکارہ دبئی ائیرپورٹ پر پھنس گئیں

ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث دبئی ائیرپورٹ پر میزائل حملوں کے بعد تمام پروازیں روک دی گئی ہیں، جس کے نتیجے میں دبئی میں موجود متعدد مسافر شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ اس صورتحال میں بالی وڈ اداکارہ سونل چوہان بھی دبئی ائیرپورٹ پر پھنس گئی ہیں۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے بھارتی حکومت سے مدد کی اپیل کی اور کہا کہ پروازیں منسوخ ہونے کے باعث بھارت واپس آنے کا کوئی واضح راستہ موجود نہیں۔

سونل چوہان نے اپنی پوسٹ میں لکھا: ’معزز وزیراعظم مودی جی، میں اس وقت دبئی میں جاری بحران کی وجہ سے پھنسی ہوں، پروازیں منسوخ ہوگئی ہیں اور بھارت واپس آنا ممکن نہیں، میں حکومت سے محفوظ سفر کے لیے رہنمائی کی درخواست کرتی ہوں اور مدد کے لیے شکر گزار رہوں گی۔‘

واضح رہے کہ ایران کی جوابی کارروائی کے بعد دبئی انٹرنیشنل اور آل مکتوم انٹرنیشنل جیسے دنیا کے سب سے مصروف ہوائی اڈے غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیے گئے ہیں، جس سے لاکھوں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION